کیپ ٹاؤن: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ کمرشل پارٹنرز کی جانب سے بھی گروپ مرحلے میں پاک بھارت مقابلہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت میچ کو براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کے لیے اہم مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں ہوگی، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے متوقع ہے۔
14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا، جبکہ یکم اکتوبر سے ٹورنامنٹ کے آغاز کا ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوجائے گا۔
