بلوچستان میں بغاوت کا تماشا
ڈاکٹر جزبیہ شیریں ملیٹنٹ گروپوں کی سرگرمیاں اور علیحدگی پسند تحریکوں نے پاکستان خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو ایک سنجیدہ مسئلہ بنا دیا ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور خصوصاً بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی کارروائیاں پاکستان کے لیے نہ صرف داخلی بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ مارچ 2025 میں جافرا ایکسپریس ٹرین کے اغوا کی واردات نے ان کی شدت اور پیچیدگی کو مزید واضح کیا ہے۔ یہ حملہ