مانسہرہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے اندر فائرنگ، فائرنگ سے طارق محمود اور اس کے بیٹے کے قتل کیس کا ملزم شدید زخمی۔فائرنگ ایڈیشنل سیشن جج چھ صائمہ اختر کی عدالت کے اندر اس وقت کی گئی جب طارق محمود عرف مودہ اور اس کے بیٹے کے قتل اور بیٹی کے اغواہ کے کیس کے ملزم شعیب ولد فضل الرحمان کو تاریخ پیشی پر جج کے سامنے پیشی پر بلایا گیا تھا۔ٹھاکرہ کے رہائشی محمود عرف مودہ کو دو سال قبل سترہ ستمبر 2024 کو پولیس لائن کے قریب موٹر وے پر فائرنگ کرکے سترہ سالہ بیٹے زین ولد طارق محمود سمیت قتل کرکے اس کی بیٹی کو اغواہ کر لیا گیا تھا اور مقتول بیٹے کی بعد ازاں تشدد زدہ نعش کھائی سے ملی تھی اور مغوی بیٹی مسماة ر کو پولیس نے بازیاب کرکے تھانہ صدر میں علت نمبر 533 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 302,365,324,337 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرکے شعیب ولد فضل الرحمان اور اس کے ایک نا معلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور اسی مقدمے کا ٹرائل چل رہا تھا کہ آج دن گیارہ بجے کے قریب مانسہرہ کچہری میں سیشن جج چھ صائمہ اختر کی عدالت میں جج کے سامنے جیسے ہی ملزم کو پیش کیا جا رہا تھا تو مقتول طارق محمود کی بیوہ نوشین طارق نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ملزم کو زخمی کر دیا اور فائرنگ کے نتیجے میں عدالت میں بھگدڑ مچ گئی اور باہر احاطہ عدالت میں بھی دونوں گروپوں کے افراد ایک دوسرے پر حملہ آور ہو گیے ۔۔پولیس نے خاتون کو عدالت کے اندر ہی دبوچ لیا اور بعد ازاں مقتول طارق محمد کے بھائی ارشد ولد میاں داد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ،زخمی ملزم کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق خاتون بچے کے زریعے احاطہ عدالت میں اسلحہ لے کر گئی ہے۔