اس سلسلےمیں ہزارہ ایکسپریس نیوز نے ڈی ایف او کاغان فارسٹ ڈویژن ابرار خان سے فون کال اور وٹس ایپ میسج موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ خواجہ مظہر اقبال نے آج خیبر پختونخوا کے جنگلات کا دورہ کرنے کی پوسٹ لگائی تھی مگر یہاں پہنچ کر اپنے فیس بک پیج پر مسلسل محکمہ جنگلات کے خلاف من گھڑت ویڈیوز اور پوسٹ کے زریعے پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور ندی بنگلہ پہنچ کر محکمہ تحفظ جنگلات کے اہلکاروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس پر ہم نے اس کو ساتھیوں سمیت واپس کاغان فارسٹ ڈویژن کے آفس لایا ہے اور واپس بھیج رہے ہیں۔خواجہ مظہر اقبال گرین ہاوس فارم کے بانی ہیں اور پاکستان میں کلائمیٹ ایکوسٹ ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفیشل فیس بک پیج پر دو دنوں کے لیے خیبر پختونخوا کے جنگلات کے مطالعاتی دورہ کا اعلان کیا تھا اور آج اکیس جنوری کو خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات کی ویڈیوز بھی شئیر کر رکھی ہیں۔خواجہ مظہر اقبال کے ایک قریبی ساتھی نے ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ آج چند کلائمیٹ ایکٹوسٹ کے ہمراہ ہزارہ ڈویژن کے کاغان فارسٹ ڈویژن کی حدود ندی بنگلہ ریسٹ ہاوس پہنچے تھے وہاں پہنچنے پر ان سے رابطہ ہوا تھا جہاں سے انہوں نے ریسٹ ہاوس کی کچھ تصاویر بھی شئیر کی ہیں ۔

مگر دن کو تین بجے کے قریب ان کے پیج سےاطلاع دی گئی ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے افسران کے حکم پر انہیں ندی بنگلہ ریسٹ ہاوس میں بند کرکے ان کی جیپ کی چابیاں ان سے چھین لی ہیں اور اپنی پوسٹ میں انہوں نے ہنگامی مدد کی اپیل کی ہے۔

۔بعد ازاں مظہر اقبال کے اپنے فیس بک پیج سے یہ پوسٹ بھی سامنے آئی کہ وہ اسوقت محکمہ کے بالاکوٹ آفس میں ہیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکار پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔تاہم پانچ بجے لے بعد وہ دو ساتھیوں سمیت لاپتہ ہیں،اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز نے تھانہ بالاکوٹ اور پارس سے معلومات حاصل کی ہیں کہ آیا محکمہ جنگلات کی طرف سے کوئی قانونی کاروائی کی گئی ہے تو دونوں تھانوں کے محررز نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے نوٹس میں ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ہزارہ ایکسپریس نیوز نے ساڑھے نو بجے کے قریب دوبارہ ڈی ایف او کاغان فارسٹ ڈویژن سے رابطہ کرکے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی کہ آیا کوئی قانونی کاروائی کی گئی ہے یا ان کو واپس بھیج دیا گیا ہے تو ڈی ایف نے جواب نہیں دیا۔