اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 14 پر ہکلہ تا کنڈل بحالی کا کام تاحال جاری ہے، جبکہ ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والے رابطہ لوپ پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔
🚧 اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والوں کے لیے متبادل راستہ
موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک:
ایم ون → برہان انٹرچینج سے آؤٹ → جی ٹی روڈ → حسن ابدال → جھاری کس انٹرچینج → ہزارہ ایکسپریس وے
کے راستے اپنی منزل کی جانب جا سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔
