پشاور پولیس نے 39 سال سے روپوش مبینہ اشتہاری ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نورزل خان ولد شاہ افضل، سکنہ شبقدر، طویل عرصے سے تھانہ داؤدزئی کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی داؤدزئی احسان مروت اور ایس ایچ او فہیم شاہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ 39 سال سے روپوش مبینہ اشتہاری علاقے میں موجود ہے، جس پر پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصے سے روپوش تھا۔ تاہم 39 سال بعد بالآخر پولیس اس تک پہنچ گئی۔پولیس حکام کے مطابق پرانے اشتہاریوں اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
داؤدزئی پولیس نے 39 سال سے مطلوب مبینہ اشتہاری کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
