Skip to content

پی ٹی آئی راہنما اعظم سواتی کو نیب کا نوٹس۔

شیئر

شیئر

پشاور
— قومی احتساب بیورو (نیب) نے اربوں روپے کے مبینہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی کو کال اپ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نیب کو شواہد موصول ہوئے ہیں کہ اسکینڈل میں ملوث نیشنل بینک کے ملازم محمد ریاض کی اکاونٹ سے کروڑوں روپے کی رقم اعظم خان سواتی کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث محمد ریاض نے اعظم سواتی سے مکان خریدا تھا اور ملزم کے اکاونٹ سے اعظم سواتی کے اکاونٹ میں ٹرانزیکشن ہونے پر نیب نے انکوائری میں اعظم سواتی کو طلب کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں