Skip to content

سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

شیئر

شیئر

تھانہ پھلڑہ کی حدود سراں پڑھنہ میں پیش آنے والے قتل کے واقعے میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 11 جون 2025 کو سراں پڑھنہ میں گھریلو تنازعے کے نتیجے میں ملزم زاہد حسین شاہ ولد سید محبوب شاہ نے اپنے حقیقی بھائی احمد شاہ کو قتل کر کے موقع سے فرار اختیار کر لی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ایس ایس پی اوگی نزیر خان کی نگرانی میں ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ ڈی ایس پی پھلڑہ مدثر ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ گلنواز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی تکنیکوں اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زاہد حسین شاہ کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا،پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں