Skip to content

چنارکوٹ ٹول پلازہ کے قریبپک اپ گاڑی نے موٹر وے پولیس کے دو اہلکاروں کو کچل دیاسب انسپکٹر شبیر احمد جانبحق جبکہ سہیل ملک کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے ۔

شیئر

شیئر

موٹر وے پولیس کے ترجمان نادر کے مطابق پیر اور منگل کی شب صبح چار بجے کے قریب موٹر وے اہلکار سب انسپکٹر شبیر احمد اور کانسٹیبل سہیل ملک سی پیک پر خراب ہونے والی گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار پک اپ نے ان کو ٹکر ماری دی جنہیں فوری طور قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے فوری طبعی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کردیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سب انسپکٹر شبیر احمد راستہ میں ہی دم توڑ گئے جبکہ کانسٹیبل سہیل ملک شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں ۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ پک اپ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں