Skip to content

پولیس نے گھروں سے چوریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

شیئر

شیئر

تھانہ بفہ کی حدود اچھڑیاں سے گھروں سے چوریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان سے چوری کیئے گئے لاکھوں روپوں کے طلائ زیورات ریکور کرلیئے گئے۔
ملزمان میں لیاقت ولد یعقوب ، شوکوہستانی ، آصف ولد غلام مصطفی اور فیاض ولد مسکین سکنان اچھڑیاں شامل۔
تفصیلات کے مطابق اچھڑیاں کی رہائشی خاتون مسمات (ن) نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے نامعلوم اشخاص نے داخل ہوکر طلائ زیورات ، نقدی ، پستول اور موبائل فون چرا کر لیاہے۔
اسی طرح اچھڑیاں کے رہائشی ایک اور شخص محمد سعید ولد علی زمان نے پولیس کو درخواست دی کہ انکی غیرموجودگی میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہوکر نقدی ، موبائل فونز اور پستول چوری کرکے لے گئے ہیں۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور چند ہی دنوں میں نا صرف ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا بلکہ ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں