Skip to content

ایبٹ آباد: 2 ہوٹلوں میں مبینہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی، 9 افراد گرفتار

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد: تھانہ سٹی پولیس نے مبینہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ہوٹلوں میں چھاپے مار کر 4 خواتین سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف الرحمان خان نے ٹیم کے ہمراہ الشہزاد ہوٹل اور سربن ویو ہوٹل میں کارروائی کی۔ اس دوران چار خواتین اور پانچ مردوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں دونوں ہوٹلوں کے مینیجرز بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار مردوں میں گلزیب، احسن، عبدالمعیز، الشہزاد ہوٹل کا مینیجر نعمان اور سربن ویو ہوٹل کا مینیجر مبشر شامل ہیں، جبکہ گرفتار خواتین میں نورین، فوزیہ، خوشی اور نایاب شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات علت نمبر 1036 اور 1037، تعزیرات پاکستان کی دفعات 371-A اور 371-B کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے میں مبینہ فحاشی اور دیگر سماجی جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں