Skip to content

مری: اسکول وین آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

شیئر

شیئر

مری: انگوری روڈ پر اسکول وین میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق وین میں مقررہ گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول وین میں ڈرائیور سمیت 11 افراد سوار تھے، جبکہ گاڑی میں 8 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ وین میں سوار تمام 11 افراد آگ لگنے کے باعث زخمی ہوئے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وین میں آگ مبینہ طور پر بیٹری میں اسپارکنگ کے باعث لگی، جبکہ حادثے کے وقت گاڑی میں آگ بجھانے کا آلہ بھی موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ منگل کی صبح مری کے انگوری روڈ پر اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ بعض بچوں کو مزید طبی علاج کے لیے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں