Skip to content

ایبٹ آباد: طارق سلطان جدون میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، خواتین کھلاڑیوں کی بھی بھرپور شرکت

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد: بیڈمنٹن کورٹ ایبٹ آباد میں طارق سلطان جدون میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ٹیموں اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا، جس سے مقابلوں میں بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، صحت مند معاشرے کے فروغ اور نظم و ضبط، برداشت، محنت اور ٹیم ورک جیسی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے بالخصوص خواتین کی کھیلوں میں شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں سمیت مثبت سرگرمیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات، ٹرافیز اور دیگر اعزازات تقسیم کیے گئے۔ ونر اور رنر اَپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی، جبکہ ڈی پی او نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور شریک کھلاڑیوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں