Skip to content

پہلی ایشیا کپ بال ہاکی چیمپئن شپ آج سے بینکاک میں شروع

شیئر

شیئر

بینکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں پہلی ایشیا کپ بال ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں پاکستان، بھارت، نیپال اور میزبان تھائی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

جاری شیڈول کے مطابق چاروں ٹیمیں لیگ فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی، جس کے بعد مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں تین میچز کھیلے گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا، جبکہ بھارت کا مقابلہ میزبان تھائی لینڈ سے ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان تھائی لینڈ جبکہ بھارت نیپال کے مدمقابل ہوگا۔

لیگ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ٹورنامنٹ کے نمایاں مقابلوں میں شامل ہوگا، جبکہ آخری میچ میں تھائی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر تمام چھ میچز کے نتائج کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل مرتب کی جائے گی اور سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم کو ایشیا کپ بال ہاکی چیمپئن قرار دیا جائے گا۔

چیمپئن شپ 25 سے 27 ستمبر تک بینکاک میں جاری رہے گی، جبکہ شیڈول کے مطابق لیگ مرحلے کے میچز 26 اور 27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں