مانسہرہ: تھانہ صدر کی حدود ریڑھ گلہ میں 14 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکا ریڑھ گلہ میں حجام کی دکان پر کام کرتا ہے اور مارکیٹ میں ایک رہائشی کمرے میں رہائش پذیر تھا، جہاں اس کے ساتھ محمد طارق، محمد شعیب اور محمد رضوان بھی رہتے تھے۔ متاثرہ لڑکے نے پولیس کو رپورٹ میں الزام عائد کیا کہ تینوں ملزمان مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکے کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں دفعہ 376/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا اور نامزد تینوں ملزمان محمد طارق ولد محمد فاضل، محمد شعیب ولد غلام مرتضیٰ اور محمد رضوان ولد اکرام کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
