مانسہرہ: تھانہ بالاکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بانڈیوں کے تالے توڑ کر بکریاں چوری کرنے والے تین رکنی مبینہ گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ بالاکوٹ کی حدود بیدہ گھنول میں کی گئی، جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر بانڈیوں کے تالے توڑ کر 12 بکریاں چوری کی تھیں۔
ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اشعر مشتاق کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شیراز ولد عبداللہ، پیر خان ولد شاہ زمان اور رفیق ولد شاہ زمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چوری شدہ بکریاں فروخت کردی تھیں، جن سے حاصل ہونے والی ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
