ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ LEAP 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا، جس میں پاکستان کی 20 ٹیکنالوجی کمپنیوں نے خصوصی پویلین کے ذریعے بھرپور نمائندگی کی۔
وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جہاں پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے جدید مصنوعات اور آئی ٹی سلوشنز پیش کیے جا رہے ہیں۔
چار روزہ ایونٹ میں ایک ہزار 800 سے زائد عالمی ٹیکنالوجی برانڈز، 600 سے زائد اسٹارٹ اپس، ایک ہزار 900 سرمایہ کار اور ایک ہزار سے زائد اسپیکرز شریک ہیں۔
LEAP 2026 میں پاکستان کی شرکت کو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان آئی ٹی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
