Skip to content

لوئر کوہستان: پہاڑی سے چٹان گرنے سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق

شیئر

شیئر

لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں پہاڑی سے اچانک وزنی چٹان گرنے کے نتیجے میں ندی کنارے بیٹھا نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لوئر کوہستان جوہرداد شاہ کے مطابق غنی الرحمان نامی نوجوان دوستوں کے ہمراہ مقامی ندی میں نہانے کے بعد پانی کے کنارے بیٹھا تھا کہ اچانک قریبی پہاڑی سے ایک بڑی وزنی چٹان لڑھک کر اس پر آگری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل اور مشکل کارروائی کے بعد وزنی چٹان ہٹا کر نوجوان کی لاش ملبے سے نکال لی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ ضروری قانونی و طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش تدفین کے لیے اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں