ایبٹ آباد: ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے خواتین کے لیے شروع کی گئی پنک اینڈ بلیو سوزوکی سروس کے تحت خواتین مسافروں کو محفوظ، بااعتماد اور سہل سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے پنک محافظ اسکواڈ کا لیڈیز عملہ متحرک ہوگیا۔
پنک محافظ اسکواڈ کی خواتین اہلکار مختلف مقامات پر خواتین مسافروں کو پنک سوزوکی سروس، اس کے طریقہ کار اور عوامی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے فوائد سے آگاہ کر رہی ہیں۔خواتین اہلکار مسافروں کو سروس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب بھی دے رہی ہیں
ٹٹریفک پولیس کے مطابق پنک سوزوکی سروس کا مقصد خواتین کے لیے محفوظ اور باوقار سفری سہولت یقینی بنانا ہے، جبکہ پنک محافظ اسکواڈ اس سروس کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے اور خواتین مسافروں کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
