Skip to content

مانسہرہ: گھریلو ناچاقی پر بیوی کا قتل، ملزم شوہر گرفتار

شیئر

شیئر

مانسہرہ: گھریلو ناچاقی پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 13 اگست 2026 کو تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بہن مسماۃ (ن) کو اس کے خاوند محمد جان ولد منشاء سکنہ جندر بانڈہ نے گھریلو ناچاقی پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل اور تفتیشی افسر انسپکٹر منظور خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مبینہ آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کرلی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ تھانہ کاغان کی حدود ڈھیری منور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر نے قتل کر دیا تھا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں