Skip to content

باڑیاں میں تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن، 11 غیر قانونی کیبنز ختم کر کے سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات محمد طارق کی زیر نگرانی خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سرحد پر واقع باڑیاں بازار میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔ اس مشترکہ کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر PKHA، پی کے ایچ اے انفورسمنٹ اسٹاف اور پولیس اسٹیشن چھانگلہ گلی نے حصہ لیا۔

کارروائی سے قبل تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے، جبکہ آپریشن کے دوران دکانداروں کو رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔ اس دوران رائٹ آف وے (ROW) سے 11 غیر قانونی کیبنز، دکانیں، سائن بورڈز اور تھڑے ہٹا کر سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ افراد کو آئندہ تجاوزات سے گریز کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹ: یہ معلومات انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں