بٹگرام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام قمر حیات خان کی ہدایات پر تھانہ سٹی پولیس نے مسمات (س) اور ان کے نومولود بچے کے قتل کے الزام میں نامزد تاج محمد (ولد اقیلداد، سکنہ میاں آباد ناراضہ) کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے میں دیگر دو افراد کو واقعے کے فوراً بعد حراست میں لیا جا چکا تھا، جبکہ تازہ ترین گرفتاری سے تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔ ڈی پی او بٹگرام نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش تمام قانونی تقاضوں کے مطابق میرٹ پر جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ قانون کے مطابق اگلی کارروائی کی جا سکے۔
نوٹ: یہ معلومات ترجمان بٹگرام پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز سے حاصل کی گئی ہیں۔