Skip to content

کوٹ نجیب اللہ میں ڈیرے سے گائے اور بچھڑا چوری کرنے والا ملزم گرفتار، 5 لاکھ کا مالِ مویشی برآمد

شیئر

شیئر

ہری پور

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، محلہ صادق آباد کے ایک ڈیرے سے رات کی تاریکی میں ایک گائے اور بچھڑا چوری ہو گیا تھا، جس کی رپورٹ پر پولیس نے دفعہ 380 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او چوہدری خالد نے پولیس نفری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم گلفام آصف (سکنہ محلہ بانڈی کوٹ) کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ گائے اور بچھڑا (مالیتی 5 لاکھ روپے) برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

نوٹ: یہ معلومات ہری پور پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز سے حاصل کی گئی ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں