Skip to content

گورنر ہاؤس پشاور میں معرکہ حق سے عالمی ثالثی ، سفارتکاری اور معاشی مواقع تک” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

شیئر

شیئر

پشاور

پشاور کے گورنر ہاؤس میں انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور (IRCRA) اور پی پی اے ایف کے اشتراک سے "معرکہ حق سے عالمی ثالثی، سفارتکاری اور معاشی مواقع تک” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، دفاعی ماہرین اور تھنک ٹینکس نے شرکت کی، جن میں جنرل (ر) ماجد احسان، بیرسٹر ظفر اللہ خان، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف اور بشپ سرفراز ہمفری شامل تھے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان کامیاب مذاکرات کروا کر عالمی سطح پر امن کا پیغام دیا اور ملک کو خطے سے نکال کر عالمی قوت کے طور پر پیش کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے "اسلام آباد مفاہمتی یادداشت” کی روشنی میں امریکہ اور ایران سے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی، جس میں وزیر اعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مذاکراتی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ امن بیانیہ واشنگٹن، بیجنگ اور برسلز جیسے عالمی فورمز تک پہنچایا جانا چاہیے اور صوبے کی ترقی کے لیے معاشی سفارتکاری پر توجہ دینی چاہیے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں