Skip to content

معروف کرکٹر ملک مظہر دوست سمیت جانبحق

شیئر

شیئر

ہری پور کے تھانہ سرائے صالح کی حدود میں تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہزارہ موٹر وے کے پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے دو نوجوان جان بحق ،ایک شدید زخمی ۔
حادثہ میں میں حویلیاں کے رہائشی مشہور و معروف کرکٹر ملک مظہر اور ملک صدام شامل ہیں جو لاہور سے حویلیاں آرہے تھے۔
مقامی زرائع کے مطابق ملک مظہر کرکٹر محلہ مرکزی جامع مسجد حویلیاں والے اور ساتھ ساتھ انکے دوست ملک صدام پرویز محلہ شیر خان حویلیاں بھی حادثے میں جاں بحق ہوگے جبکہ احمد نور شدید زخمی ہیں۔
ریسکیو سروس ہری پور کے مطابق یہ حادثہ
تھانہ سرائے صالح کی حدود میں پیش آیا جب تھانہ سرائے صالح کی حدود میں گاڑی بے قابو ہوکر ریحانہ پُل سے نیچے جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں 34 سالہ مظہر موقع پر جانبحق جبکہ 35 سالہ ملک صدام اور 23 سالہ احمد نور زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
جانبحق اور زخمیوں کہ تعلق حویلیاں سے ہے۔زرائع کے مطابق بعد ازاں صدام پرویز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔۔ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ اتوار ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں