Skip to content

اسلام آباد میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

شیئر

شیئر

اسلام آباد
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر مظفر حسین، پروفیسر سجاد قمر، چوہدری معروف انجم اور چوہدری محمد رفیع کی جانب سے کی گئی، جبکہ صدارت اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کی۔

اس موقع پر ملک کی اہم سیاسی، عدالتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، پارلیمانی سیکریٹری برائے اوقاف و مذہبی امور پنجاب ملک افتخار احمد، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء، وزیر بحالیات آزاد حکومت چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال، سابق وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان، ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری ریاض گجر، کرنل شاہد، چوہدری شبیر گجر، محمد ولید انقلابی، چوہدری محسن عزیز، چوہدری اعجاز کھٹانہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ امجد حسین شامل تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں حافظ سلطان علی، علامہ محمود تبسم، ڈاکٹر ریحانہ کوثر، چوہدری افتخار احمد برسہ، چوہدری جاوید (صدر انجمن گجران)، چوہدری نثار نون، نصیر شاکر، میاں محمد ابراہیم (صدر اسلام آباد)، سرپرست انجمن گوجراں پاکستان چوہدری اسلم پرویز، ڈاکٹر مظہر اقبال، ڈاکٹر خلیل چوہدری، چوہدری محمد الطاف، حنا گجر ایڈووکیٹ، سعید اعجاز اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کہا، "پاکستان ایک مذہبی اور ثقافتی طور پر بہت غنی ملک ہے جہاں ہر طبقہ اور فرقہ اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی رکھتا ہے۔ اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے
لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنی افواج اور قوم کی یکجہتی کے ذریعے ان تمام مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس وقت پوری قوم پاکستانی افواج کی پشت پر ہے۔ اور ہم ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔اورافواج پاکستان کی پشت پر ہیں۔

"پاکستان کی فوج نے ہمیشہ ملک کی سالمیت کی حفاظت کی ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمیں اپنے قومی مفادات کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کرنا ہوگا۔ ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو مضبوط، خودمختار اور پرامن بنانا ہے۔”

چوہدری لطیف اکبر (اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر) نے کہا، ملکی استحکام کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ اور افواج پاکستان، کے شانہ بشانہ ہیں۔
ہر شہری کا کردار اہم ہے۔ اور سب اس سے بخوبی واقف ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ اور اب بھی دے رہے ہیں۔

چوہدریقمر زمان کائرہ (سابق وفاقی وزیر) نے اپنے خطاب میں کہا، "پاکستان کے موجودہ حالات میں سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اختلافات سے ہٹ کر قومی مفاد اور یکجہتی کے حوالے سے آگے بڑھنا ضروری ہے۔ ہم صرف ایک ہو کر ہی اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔”

ملک افتخار احمد (پارلیمانی سیکریٹری برائے اوقاف و مذہبی امور پنجاب) نے کہا، "پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو تحفظ دینا بہت ضروری ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں یہ ساری روایات اور ورثہ محفوظ رکھ سکیں۔ ہمیں اپنی تاریخ اور ماضی سے سیکھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر کامیاب بنا سکیں۔”

تقریب کے اختتام پر ایک خصوصی نشست ہوئی جس میں شرکاء نے ملکی استحکام، قومی اتحاد اور موجودہ حالات کے بارے میں گہری گفتگو کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اس وقت قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کے ہر شہری اور سیاسی قیادت کو اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ وہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہ کر ملک کی سلامتی کی حفاظت کریں گے۔

مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی دفاعی لائن کی پہلی اور مضبوط دیوار ہیں، جنہوں نے دہشت گردی، داخلی چیلنجز اور سرحدی خطرات کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ شرکاء نے افواج پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم متحد ہے اور وطن عزیز کی سالمیت کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور ہم سب اپنی کوششوں کو تیز کر کے ملک کو ایک مضبوط، خوشحال اور خودمختار ریاست بنانے کے لیے کام کریں گے۔اور افواج پاکستان کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں