تورغر نصرت خیل میں دریائے سندھ پر شانگلہ دیدل کماچ جانے والی چئیر لفٹ دریا کے عین وسط میں پھنس گئی مقامی لوگوں کے مطابق لفٹ میں اس وقت موجود سات افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں ۔ممبر صوبائی اسمبلی لائق محمد خان کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور سے رابطہ ہو گیا ہے اور وزیر اعلی نے تورغر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق ڈی سی تورغرصفدراعظم قریشی ریسکیو ٹیم مقامی لوگ پہنچ گئے اور لفٹ میں پھنے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لفٹ رسہ ٹوٹنے کے سبب درمیان مین پھنس گئی ہے مگر ریسکیو1122 سمیت مقامی ماہر لوگ پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے سرگرم ہیں۔انشاء اللہ پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیاجائیگا۔ڈی سی تورغر صفدر اعظم قریشی