بٹگرام ۱۲ سال قبل پسند کی شادی پر قتل کی گئی خاتون کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار
تھانہ کوزہ بانڈہ کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون (جو کہ چار معصوم بچوں کی ماں بھی تھی )کو سگے بھائیوں نے بے دردی سے قتل کر کے خاموشی سے دفنا دیا تھا-
ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ جناب ناصر محمود ستی نے اس بہیمانہ واردات کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا-
کوزہ بانڈہ پولیس نے مقتولہ کی 4 سالہ معصوم بیٹی کو بھی ملزمان سے برآمد کر کے باپ کے حوالہ کر دیا-
خاوند کی جانب سے دائر درخواست پر پولیس نے انکوائری کا آغاز کیا . جس کے نتیجے میں 16 اپریل 2025 کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ۔ اس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا ۔
ڈی ایس پی سرکل محمد شاہین کی نگرانی میں ایس ایچ او کوزہ بانڈہ امجد علی خان نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے مختصر وقت میں 5 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی پی او بٹگرام نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔