Skip to content

خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے اپنے نو تعینات آئی جی سے اہم مطالبات سامنے آ گئیے۔

شیئر

شیئر

خیبر پختونخوا پولیس پوری امید رکھتی ہے کہ ان کے نئے سپہ سالار درج ذیل مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے قائد حکومت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا پولیس کے لیے تاریخی اصلاحات متعارف کروائیں گے۔ تاہم، اگر عملی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بھی ایک روایتی دورِ قیادت بن کر رہ جائے گا۔ ان اصلاحات کا انحصار مکمل طور پر ہمارے سپہ سالار کی قیادت پر ہے۔
اہم مطالبات:

  1. عہدوں کی اپ گریڈیشن:
    کانسٹیبل کو گریڈ 10
    ہیڈ کانسٹیبل کو گریڈ 12
    اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گریڈ 14
    سب انسپکٹر کو گریڈ 15
    انسپکٹر کو گریڈ 16 میں اپ گریڈ کیا جائے۔
  2. تنخواہوں میں برابری: خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں۔
  3. راشن الاؤنس: 681 روپے ماہانہ راشن الاؤنس ختم کرکے مہنگائی کے تناسب سے 10,000 روپے کیا جائے۔
  4. واشنگ الاؤنس: 100 روپے ماہانہ واشنگ الاؤنس مکمل طور پر ختم کیا جائے۔
  5. کنوینس الاؤنس: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفری الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔
  6. رہائشی سہولیات: پولیس کے لیے معیاری رہائش کا بندوبست کیا جائے کیونکہ موجودہ سہولیات انتہائی ناقص ہیں۔
  7. ڈیوٹی کا نظام: 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کا باقاعدہ نفاذ کیا جائے۔
  8. وردی الاؤنس: کم معیار کی سرکاری وردی کے بجائے اہلکاروں کو تنخواہ کے ساتھ وردی الاؤنس دیا جائے۔
  9. طبی سہولیات: خیبر پختونخوا پولیس کے لیے سی ایم ایچ طرز کا اسپتال قائم کیا جائے۔
  10. تعلیمی مراعات:
    صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدہ کیا جائے تاکہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو 50% فیس رعایت دی جائے۔
  11. بلاسود قرضے:

تمام بینکوں کے ساتھ معاہدہ کیا جائے تاکہ پولیس اہلکاروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں۔

  1. گاڑیاں اور پیٹرول الاؤنس:

ہر تھانے کو کم از کم 3 گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

ہر گاڑی کو ماہانہ 500 لیٹر فیول دیا جائے تاکہ گشت اور امن و امان کے قیام میں آسانی ہو۔

  1. ہاؤسنگ اسکیم: پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرائی جائے۔
  2. ٹائم اسکیل پروموشن:
    اساتذہ کی طرح پولیس اہلکاروں کے لیے ٹائم اسکیل ترقی کا نظام نافذ کیا جائے تاکہ کوئی بھی اہلکار کانسٹیبل کے عہدے پر ریٹائر نہ ہو۔
  3. TA/DA ایڈوانس ادائیگی:
    پولیو ڈیوٹی، محرم سیکیورٹی، الیکشن ڈیوٹی اور دیگر خاص ڈیوٹیوں کے لیے TA/DA الاؤنس پیشگی نقد ادا کیا جائے۔
  4. منصفانہ تبادلے اور تعیناتیاں:
    کسی بھی پولیس اہلکار کو کسی خان، ملک یا سیاسی شخصیت کی سفارش پر نہ تبدیل کیا جائے اور نہ سزا دی جائے۔
  5. سرکاری کھانے کا انتظام:
    تمام تھانوں، چیک پوسٹوں اور گارڈ پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کے لیے سرکاری کھانے کا معقول بندوبست کیا جائے۔
  6. گھروں کے قریب تعیناتی:

پولیس اہلکاروں کو ان کے گھروں کے قریب تعینات کیا جائے۔

  1. پسندیدہ فیلڈ میں تعیناتی:
    ہر اہلکار کو اس کے شوق اور مہارت کے مطابق پسندیدہ شعبے میں تعینات کیا جائے۔
  2. ماہانہ پولیس دربار:
    ہر ماہ پولیس دربار منعقد کرنے کا حکم دیا جائے۔
    دربار میں فرینڈلی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ پولیس اہلکار بلا جھجک اپنے مسائل افسرانِ بالا تک پہنچا سکیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں