دنیا کے کئی حصوں میں صحافت بحران کا شکار ہے۔اس صنعت کو متعدد محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں مالی ماڈل کی غیر یقینی صورتحال، اعتماد کے گرتے ہوئے پیمانے سے خبر سے گریز کے بڑھتے ہوئے رجحان تک۔ سمت متعین ہو چکی ہے ، اگر ہم اپنی چال نہیں بدلیں گے تو صحافت کا مسقبل نوشتہ دیوار ہے۔
اس الجھن بھری صورتحال میں، کمیونٹی پر مبنی صحافت (CCJ) ایک ممکنہ طریقہ پیش کرتی ہے جو صحافت کو اپنی بقا کے مسائل دریش ہیں ان کو حل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ ماڈل، جس کا میں نے پچھلے ایک سال میں ایگورا جرنلزم سینٹر کے لیے دو الگ الگ رپورٹس میں جائزہ لیا ہے، کمیونٹیوں کے لیے اور ان کے زریعے خبریں تخلیق کرنے پر زور دیتا ہے، نہ کہ ان پر صرف رپورٹنگ کرنے پر۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ صحافی خبر کی تیاری اور تشکیل میں چند بااثر افراد تک محدود رہنے کے روایتی طریقے ترک کرے ، یہ صحافیوں سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ کمیونٹیوں کے ساتھ گہرے روابط قائم کریں، انہیں غور سے سنیں، ان کی معلومات کی ضروریات کو سمجھیں اور انہیں خبر کی تشکیل کے پورے عمل میں شامل کریں۔ ایسا کرتے ہوئے، کمیونٹی پر مبنی صحافت زیادہ شمولیتی ، مؤثر، اور خدمت پر مبنی صحافت تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو کمیونٹی پر مبنی صحافت کے بارے میں جاننا ضروری ہے، اور خبر دینے والے ادارے اس تبدیلی کے رویے کو کیسے اپنا سکتے ہیں۔
کمیونٹی پر مبنی صحافت کیا ہے؟ اس کی بنیاد میں، کمیونٹی پر مبنی صحافت اس بات پر زور دیتی ہے کہ خبریں کمیونٹیوں کے لیے اور ان کے زریعے بنائی جائیں، نہ کہ ان کے بارے میں۔ یہ صحافت میں طویل عرصے سے موجود عدم مساوات کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے، کم نمائندگی والی آوازوں کو بڑھا کر اور مختلف سامعین کی حقیقی معلومات کی ضروریات پر مرکوز ہو کر۔ اس طریقے میں پوری توجہ سے سننا، فعال تعاون، اور روایتی رپورٹنگ کے طریقوں کو دوبارہ شکل دینا شامل ہے۔
روایتی صحافت کے برعکس، جو اکثر طاقت کے مراکز کے مفادات کے تحفظ والے کردار کو نبھاتی ہے جبکہ کمیونٹی پر مبنی صحافت طاقت کے ڈھانچوں کو بدل دیتا ہے۔ یہ ہر مرحلے میں کمیونٹی کی آراء کی قدر کرتا ہے۔ خبر کے لوازمات کی شناخت سے لے کر کہانیاں کیسے بیان کی جائیں اور تقسیم کی جائیں۔
یہ مشترکہ طریقہ کار صحافیوں اور ان کی کہانیوں کا مرکز کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو دوبارہ استوار کرتی ہے۔ یہ غور سے سننے، تعلقات قائم کرنے اور کمیونٹی کی فعال شرکت کے ذریعے ایسا کرتی ہے۔ اعتماد اور شفافیت کو فروغ دے کر،کمیونٹی پر مبنی صحافت ان سامعین کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنے میں مدد دے سکتی ہے جو مرکزی دھارے کی میڈیا کک نظروں سے اوجھل یابیگانگی محسوس کرتے ہیں۔
کمیونٹی پر مبنی صحافت کے اہم اصولوں میں کمیونٹی کی معلومات کی ضروریات کو مرکزی بنانا،بات چیت اور سمجھنے کی سہولت فراہم کرنا،اعتماد بنانا اور برابری کو فروغ دینا،”منافع اور خدمت” کے ذہنیت کو اپنانا،صحافت کے طریقوں میں متقابل بجائے نکالنے والے طرز عمل کی تخلیق کرنا
ان اصولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، CCJ کا مقصد ایسا صحافتی خاکہ تیار کرنا ہے جو حقیقتاً کمیونٹی کی ضروریات کی خدمت کرتے ہوئے زیادہ متعلقہ، معتبر اور مؤثر ہو۔
کمیونٹی پر مبنی صحافت کی ضرورت کیوں ہے؟اگرچہ کمیونٹی پر مبنی صحافت صحافت کے موجودہ مسائل کا مکمل حل نہیں فراہم کرتی، لیکن یہ اس کے کچھ بڑے چیلنجز کو حل کرنے میں ضرور مدد کر سکتی ہے، خاص طور پر اعتماد کی بحالی میں، صحافت میں اعتماد کا لیول کئی ممالک میں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ 2024 کے ڈیجیٹل نیوز رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں صرف 40٪ جواب دہندگان نے کہا کہ وہ زیادہ تر خبروں پر اعتماد کرتے ہیں۔ CCJ اس مسئلے کا ممکنہ علاج فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ شفافیت، نمائندگی اور متعلق ہونے کو ترجیح دیتی ہے، کمیونٹیز کو دیکھنے، سننے اور اہمیت دینے کا احساس دلاتی ہے۔
خبریں نظرانداز کرنا، بہت سے سامعین جان بوجھ کر خبروں کو نظرانداز کرتے ہیں، اکثر کیونکہ یہ غیر متعلقہ یا زیادہ منفی لگتی ہیں۔ کمیونٹی پر مبنی صحافت اس کا حل پیش کرتی ہے کیونکہ یہ کمیونٹی کی اصل تشویش اور شناخت شدہ معلومات کی ضروریات پر فوکس کرتی ہے۔
پائیداری کو بڑھانا ،CCJ صحافت کو کمیونٹی کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کر کے خبر رساں اداروں کو نئے سامعین اور آمدنی کے ذرائع کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ پارٹنرشپس، گرانٹس اور رکنیت کے ماڈلز اس وقت حاصل کرنا آسان ہو سکتے ہیں جب کوئی نیوز روم واضح کمیونٹی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، CCJ کمیونٹیوں کو متعلقہ، قابل عمل معلومات فراہم کر کے زیادہ شہری مصروفیت کو بھی فروغ دے سکتی ہے۔
جدت کو فروغ دینا، CCJ نئے فارمیٹس، پلیٹ فارمز اور کہانی کے طریقوں کے ساتھ تجربات کو فروغ دیتی ہے، جس سے خبر رساں اداروں کو سامعین کی بہتر خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے جہاں وہ ہیں۔ یہ خبر میں مزید تنوع اور شمولیت کو بھی فروغ دیتی ہے، جو کہ بہت ضروری ہے۔
کمیونٹی پر مبنی صحافت کیسے کی جائے؟ CCJ کے طریقے کو اپنانا کئی صحافیوں اور خبررساں اداروں کی ذہنیت، طریقہ ہائے کار اور ترجیحات میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر، یہ مذکورہ بالا عملی اقدامات ہیں جنہیں آپ کو اپنے کام اور طریقے میں شامل کرنا ہوگا:
کمیونٹی کی ضروریات کو سمجھنا CCJ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ جانیں کہ آپ کے سامعین واقعی کیا اہمیت دیتے ہیں۔ کمیونٹی سرویز، بات چیت کے سیشنز اور فوکس گروپس جیسے ٹولز ان ضروریات کو دریافت کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
معلوماتی ماحولیاتی نظام کا نقشہ بنانا، کمیونٹی میں معلومات کے بہاؤ کو سمجھنا ضروری ہے۔ خبری ادارے وہ واحد ذرائع نہیں ہیں جن سے کمیونٹیز معلومات حاصل کرتی ہیں۔
کمیونٹیز تک پہنچنا جہاں وہ ہیں مؤثر صحافت صرف اس بارے میں نہیں ہوتی کہ آپ کیا رپورٹ کرتے ہیں بلکہ اس بارے میں بھی ہے کہ آپ اسے کہاں اور کس طرح تقسیم کرتے ہیں۔
متنوع کہانیوں پر توجہ مرکوز کرنا ،CCJ کے لیے ضروری ہے کہ خبر رساں ادارے کمیونٹیز کو اپنی نیوز رپورٹس،خبر اور تجزیہ میں شامل کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف زاویے اور آوازیں رپورٹنگ کے طریقوں میں شامل ہوں۔
حل اور مثبتیت پر توجہ مرکوز کرنا جبکہ روایتی صحافت اکثر مسائل کو اجاگر کرتی ہے، CCJ رپورٹنگ کے ایک زیادہ حل مرکوز انداز کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
کمیونٹی پر مبنی طریقے کو اپنانا کمیونٹی پر مبنی صحافت نا صرف صحافت کے چیلنجز کا جواب نہیں ہے بلکہ یہ اس کے مستقبل کا دوبارہ تصور کرنے کا موقع بھی ہے۔
اعتماد، شمولیت اور تعاون کو فروغ دے کر،کمیونٹی سنٹرڈ جرنلزم کے پاس تبدیلیاں لانے کی صلاحیت ہے جو طویل عرصے سے منتظر ہیں، یعنی ایک زیادہ منصفانہ اور پائیدار میڈیا منظرنامہ۔
کمیونٹی پر مبنی صحافت کو اپنانا اگر چہ اتنا آسان نہیں ہے۔ تبدیلی کی مخالفت، محدود وسائل، اثرات کی پیمائش، اور وقت کی کمی جیسے چیلنجز اہم رکاوٹیں ہیں۔ تاہم، اگر ہم ایسی صحافت تخلیق کرنا چاہتے ہیں جو براہ راست معلومات کی ضروریات کو پورا کرے، تو ہمیں ایسی کوششوں میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی جو خبررساں اداروں اور کمیونٹیز کے درمیان گہرے روابط اور رشتے قائم کرنے کی کوشش کریں۔
جیسے میڈلین بیر، ایل ٹیمپانو کی بانی کا کہنا ہے، "آپ کے پاس جتنی بھی فیکٹ چیکنگ ہو، لیکن اگر کمیونٹی کے اراکین آپ کے ادارے پر اعتماد نہیں کرتے، تو … آپ کی ساری کوششیں بے سود ہیں۔”
اس لیے وہ کمیونٹی پر مبنی صحافت کے مثالی رویوں کی ترویج کرتی ہیں۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ ، "رشتے استوار کرنے اور قائم رکھنے میں وقت صرف کرنا وقت کی بہترین سرمایہ کاری ہے۔” "ایک بار جب آپ اعتماد کے رشتے بنانے اور جن کمیونٹیز کے لیے آپ اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور ان سامعین کی بات اور معلومات کی ضروریات کو سننے اور سمجھنے میں ابتدائی سرمایہ کاری کر لیتے ہیں، تو یہ دیر پا اور منافع بخش ثابت ہوتی ہے۔”
یہ مضمون صحافی دامین ریڈ کلف نے لکھا ہے جو انٹرنیشنل جرنلزم نیٹ ورک IJnet کی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے۔ دامین ریڈکلیف ایک نامور صحافی، محقق اور استاد ہیں جو یونیورسٹی آف اوریگون میں کیرولائن ایس چیمبرز جرنلزم کے پروفیسر، کولمبیا یونیورسٹی میں ٹوو سینٹر فار ڈیجیٹل جرنلزم کے فیلو، کارڈف یونیورسٹی کے اسکول آف جرنلزم، میڈیا اینڈ کلچر اسٹڈیز کے اعزازی ریسرچ فیلو اور رائل سوسائٹی فار دی انکرجمنٹ آف آرٹس، مینوفیکچرز اینڈ کامرس (آر ایس اے) کے فیلو ہیں۔
ترجمہ شیرافضل گوجر اور ماہ نور مشال۔