ایبٹ اباد شہر کے تھانہ کینٹ کی حدود سبزی منڈی کے قریب نگکی روڈ پر مقامی صحافی جمعہ خان کے نوجوان بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،مقتول اور سسرالیوں کے مابین گھریلو رنجش چل رہی تھی،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقتول سیف الرحمان کی نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی بیوی کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی اور آج قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول کو آتشین اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے الزام میں مقتول کے سسر اور برادر نسبتی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔خاندانی زرائع کے مطابق مقتول کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور آجکل ان اہلیہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر تھیں مقتول سیف الرحمان کی نماز جنازہ آج بروز منگل دن 2 بجے بار کلب فوارہ چوک میں ادا کی جائے گی۔مقتول سیف الرحمان ایبٹ آباد کے معروف صحافی جمعہ خان کا بیٹا ہے۔