Skip to content

المصطفی ہسپتال گوہر کیمپس ڈھوڈیال کی تعارفی تقریب

شیئر

شیئر

بین الاقوامی رفاعی ادارہ المصطفی ویلفیٔر ٹرسٹ کے زیر اہتمام المصطفی ہسپتال گوہر کیمپس ڈھوڈیال کی تعارفی تقریب ہزارہ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف کاروباری اور سماجی شخصیت حنیف گوہر نے کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی المصطفی ویلفیٔر ٹرسٹ کے چیٔرمین عبدالرزاق ساجد تھے۔ تقریب کے مقررین میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری، معاون خصوصی برائے جنگلات و ماحولیات مصور خان، ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محسن نواز، سندھ کے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق، خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن آصف خان مسعود، سابق ڈی جی ہیلتھ حکومت پاکستان ڈاکٹر امجد راجہ، المصطفی پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ نصرت سلیم، معروف کالم نگار، شاعر اور دانشور منصور آفاق اور معروف محقق اور شاعر سجاد اظہر شامل تھے۔ نظامت کے فرائض نواز کھرل نے انجام دیے۔المصطفی ویلفیٔر ٹرسٹ کے چیٔرمین عبدالرزاق ساجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید طبی سہولتوں سے آراستہ المصطفی ہسپتال علاقے کے غریب اور نادار افراد کے لیے ایک عظیم نعمت ثابت ہوگا۔ اس ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرے گی، اور آپریشن سمیت تمام ٹیسٹ رعایتی قیمتوں پر کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ المصطفی ہسپتال میں آنکھوں کے مفت آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، اور المصطفی ویلفیٔر ٹرسٹ علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر نے کہا کہ المصطفی ہسپتال علاقے کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو علاج معالجے کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کر سکتے۔ اس ہسپتال کے قیام سے ان افراد کو گھر کے قریب تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی معاون خصوصی برائے جنگلات و ماحولیات مصور خان نے کہا کہ ہماری حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور صحت کارڈ کے ذریعے غریب افراد کو مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ المصطفی ہسپتال کو صحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائے گا کیونکہ یہ ہسپتال اپنی جدید سہولتوں میں بیمثال ہے۔صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے المصطفی ویلفیٔر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دہشت گردی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کر چکا ہے، اور اب المصطفی ہسپتال کا قیام اس سلسلے کا ایک نیا باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر المصطفی ویلفیٔر ٹرسٹ کا ساتھ دے گی کیونکہ یہ ادارہ وہ کام کر رہا ہے جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا۔تقریب میں المصطفی ویلفیٔر ٹرسٹ کی سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف، بیگم شازیہ حنیف گوہر، پیر سید فیصل ریاض حسین شاہ، پیرزادہ جنید آمین مانکی شریف، ڈاکٹر انعام الحق (امریکہ)، تجمل لطیف گرمانی، علامہ حافظ شیخ محمد قاسم، انجنیٔر سرفراز ضیغم، محترمہ شمامہ لطیف (انگلینڈ) اور علاقے کے دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں