Skip to content

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

شیئر

شیئر

تھانہ سرائے صالح کی حدود محلہ بلال مسجد میں رات کی تاریکی میں گھر سےچوری کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان عدنان علی ولد محمد اشرف سکنہ گجرانوالہ حال علی خان اور طاہر اختر ولد محمد دین سکنہ محمد عمر آباد سرائے صالح کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ رقم مبلغ 90 ہزار روپے ،کیمرہ مالیتی 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے 02 پستول اور موبائل فونز بھی برآمد کرلیے ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں