Skip to content

چیف جسٹس اور جرنیلوں کو گالیاں اور عام عوام کو مذہبی اقلیتوں کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مولانا حبیب شاہ گرفتار۔دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

شیئر

شیئر

تھانہ شنکیاری میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق کامران مارکیٹ تکیہ بیدادی میں مولانا تنزیل الرحمان اور منور شاہ کی زیر نگرانی بیس اگست دو ہزار چوبیس کو بچوں کے ناظرہ قران مجید کی تکمیل پر دستار فضیلت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مولانا حبیب شاہ نے بھرے جلسہ عام میں سپریم۔کورٹ میں قادیانیوں کے حوالے سے فیصلہ کے تناظر میں جیف جسٹس اور آرمی چیف کا نام لیکر اورافواج ،پاکستان،ججز اور پولیس کے اعلی افسران کو گالیاں اور دھمکیاں دیں اور مجمع کومذہبی اقلیتوں کے قتل پراکساتے ہوئے ہوئے حکومت کے خلاف بغاوت کی ترغیب دی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کے نتیجے میں عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوا اور ملزمان نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا جس پر تھانہ شنکیاری پولیس نے علت نمبر 438 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 7ATA,16MPO,18PECA2016 ,3/4LSAاور 506 کے تحت مولانا حبیب شاہ،مولانا تنزیل الرحمان اور منور شاہ کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کرکے مولانا حبیب شاہ کو گرفتار کر لیا ہے

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں