Skip to content

تمام محکمے وزیر اعلی کے عوامی ایجنڈا (اصلاح یا سزا) پر فوری عملدرآمد شروع کریں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد

شیئر

شیئر

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت وزیراعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا اصلاح یا سزا کے حوالے سے ضلع ایبٹ آباد کے تمام محکمہ جات کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ ہائے تعلیم ، صحت،مواصلات، پولیس پیسکو، جنگلات، اطلاعات ،اوقاف، ٹی ایم اوز اور ضلع میں کام کرنے والے دیگر تمام سرکاری محکموں کے سربراہان شریک تھے۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے ایجنڈے کے تحت ضلعی محکموں کے سربراہان کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں-
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہاہے کہ حکومت خیبر پختونخوا عوامی مینڈیٹ پر منتخب ہو ئی ہے اس لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی سخت ہدایات ہیں کہ اس دور حکومت میں عوام کی فلاح کے لیے زیادہ سے زیادہ کام سر انجام دیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ تمام محکمے اس ایجنڈے پر سختی سے عمل کریں اور عوام کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع براہ راست ان کے دفتر کو دیں۔ اس مقصد کے لیے ایک ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے جو پندرہ دن کے اندر لانچ کی جائے گی تاکہ شہری اپنی شکایات آسانی سے درج کرا سکیں اور ان پر مؤثر اور فوری کارروائی ہو سکے۔ جن محکموں کو جو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تمام محکموں کے سربراہان اپنے دفتری اوقات کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے 29 جولائی 2024 کو 99 نکات پر مشتمل ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عام شہری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور عوامی شعبے کی ترقی اور خدمات کی فراہمی شامل ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہر قسم کی بدعنوانی جس میں مالی اور انتظامی بے قاعدگیوں، نااہلی، عوامی فلاح کے حصول میں تاخیر، فیصلوں میں تاخیر، شہریوں کو دفاتر کے درمیان چکر لگوانا، عوام کے ساتھ بدتمیزی اور کسی بھی غیر اخلاقی رویے پر زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں