Skip to content

پشاور آپریشن میں شہید ہونے والے اے ایس آئی اکرم خان کا نماز جنازہ سلہڈ ایبٹ آباد میں ادا کردیا گیا

شیئر

شیئر

شہید اے ایس آئی اکرم خان گذشتہ روز حسن خیل پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہوئے

نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان، ڈی پی او ایبٹ آباد عمرطفیل خان و دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی، شہید سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

شہیداے ایس آئی اکرم خان زندہ ہے اور ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ رہے گا، ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی شہید اے ایس آئی کے اہل خانہ اظہار تعزیت

ایبٹ آباد () شہیداے ایس آئی اکرم خان کا نماز جنازہ پولیس اعزاز کیساتھ سلہڈ ایبٹ آباد میں ادا کر دیا گیا۔شہید اے ایس آئی اکرم خان گذشتہ روز حسن خیل پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرایبٹ آباد عمر طفیل خان، دیگر پولیس افسران، جوانوں اور کثیر تعداد میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔پولیس فورس کے چاق و چوبند دستے نے شہیداے ایس آئی کو شہید سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی اوایبٹ آباد نے شہید کو پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے شہیداے ایس آئی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی، نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے شہید کے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپکے اس جوان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی وہ زندہ ہے اور ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ رہے گا اسکے خاندان کی تمام تر ذمہ داریاں محکمہ پولیس کی ہیں شہیداے ایس آئی اکرم خان نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس پاکستان کی بقاء و سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،واضح رہے کہ اے ایس آئی اکرم خان سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، گزشتہ روزپشاور میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں