پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 ہوگئی، جبکہ اس وقت صوبے میں 174 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ 2 ہزار 738 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 824 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 419، بنوں میں 122، ضلع خیبر میں 101، ہری پور میں 77 اور چارسدہ میں 54 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے باعث اب تک کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
