Skip to content

پی ایس ایل 12 کا آغاز کب سے ہوگا؟

شیئر

شیئر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 12، 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلا جائے گا، جبکہ مسلسل دوسرے سال ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی ونڈو گورننگ کونسل اور فرنچائزز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی کی گئی۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا، جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

پی ایس ایل 11 میں پہلی بار پلیئر ڈرافٹ کے بجائے پلیئر آکشن متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ ایونٹ کے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 461 تماشائیوں نے شرکت کی، جو ریکارڈ حاضری تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 نے لیگ کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا، جس میں سنسنی خیز مقابلوں، ریکارڈ شائقین اور براڈکاسٹ کے نئے ریکارڈز دیکھنے کو ملے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ 2027 میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کے مطابق پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان پہلا قدم ہے اور تمام 8 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پُرعزم ہوں گی۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیتا تھا۔ زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9 سال بعد ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 12 کی ڈائریکٹ سائننگز، پلیئر آکشن، شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں