Skip to content

مانسہرہ: کمسن بچے سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

شیئر

شیئر

شنکیاری: پولیس نے 11 سے 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں محلہ باغ کے رہائشی ملزم ظفر اقبال ولد محمد یوسف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شنکیاری میں ملزم کے خلاف مبینہ زیادتی اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں بچے کے چچا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بھتیجا روتا ہوا گھر آیا۔ وجہ پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ وہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم اسے بلا کر ندیم کے لکڑی کے ٹال پر لے گیا، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی گئی۔

مدعی کے مطابق بچے نے یہ بھی بتایا کہ دو روز قبل بھی ملزم نے اسی مقام پر مبینہ زیادتی کی تھی اور اسے کسی کو بتانے سے منع کرتے ہوئے ڈرایا تھا۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں