Skip to content

مانسہرہ: پھلڑہ میں تہرے قتل کا مقدمہ، 3 نامزد ملزمان گرفتار

شیئر

شیئر

مانسہرہ: تھانہ پھلڑہ کی حدود حسو میں 20 ستمبر کو ذاتی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد کے قتل اور دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے میں پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ اورنگزیب خان کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمے میں نامزد شیر محمد، مسکین اور زین ولد شیر محمد ساکنان حسو پھلڑہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مقدمے میں نامزد ملزمان کو مبینہ طور پر اپنے گھر میں پناہ دینے والے دو افراد جان محمد اور جاوید ساکنان بائی پھلڑہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں