ایبٹ آباد
سندھ سے آم منگوائے اور Leopards Courier Service (Pvt.) Ltd. نے آموں کو گلا سڑا کر 8 دن بعد ایبٹ آباد پہنچایا ، اس پارسل میں خود ٹریک کر رہا تھا اس میں بھیجنے والے کا کوئی قصور نہیں، 4 دن اسلام آباد لیپرڈ کورئیر کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کے دفتر میں پڑا رہا ، کالز کروا کر وہاں سے منگوایا لیکن جب ایبٹ آباد پہنچے تو پھر کھانا تو دور دیکھنے لائق بھی نہیں رہے، خراب ہوگئے۔
ان ظالموں کو اللہ ہدایت دے ، یہ لوگ آن لائن کام کرنے والے چھوٹے بزنسز کو تباہ کر رہے ہیں، دل کرے تو پہنچا دیا نہ کرے تو مہینے لگ جائیں انہیں پرواہ نہیں ہوتی ، جتنے بھی دوست آنلائن آم وغیرہ کا کام کر رہے ہیں وہ لیپرڈ کورئیر یا ان جیسی دیگر سروسز سے ہرگز نہ بھیجیں ، آم چونکہ جلد خراب ہوتا ہے اس لئے پبلک ٹرانسپورٹ سروسز جیسے ڈائیو یا فیصل موورز وغیرہ کی خدمت لیں۔
کمیل احمد معاویہ
