Skip to content

ایف ایس سی امتحانی مراکز کو کلسٹر سسٹم سے نکال کر سابقہ نظام پر بحال کرنے کی درخواست

شیئر

شیئر

بخدمت جناب چیئرمین صاحب
ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن
ایبٹ آباد

موضوع : ایف ایس سی امتحانی مراکز کو کلسٹر سسٹم سے نکال کر سابقہ نظام پر بحال کرنے کی درخواست

جنابِ عالی!

ادب سے گزارش ہے کہ ایبٹ آباد بورڈ کی جانب سے ایف ایس سی کے امتحانات کے لیے "کلسٹر سسٹم” کے تحت امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں اس فیصلے سے طلبہ و طالبات اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

  1. فاصلے کا مسئلہ : گورنمنٹ ہائی سکول ہنگرائی اور بالاکوٹ کے نواحی دیہات کے کئی بچے انتہائی دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کلسٹر سسٹم کی وجہ سے انہیں کئی کلومیٹر دور دوسرے سنٹر جانا پڑتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سفری سہولیات نہ ہونے کے باعث صبح 9 بجے امتحانی حال پہنچنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے
  2. مالی بوجھ : ہمارے علاقے کی اکثریت غریب اور دیہاڑی دار طبقے پر مشتمل ہے۔ روزانہ 1000 سے 1200 روپے کرایہ برداشت کرنا والدین کے بس سے باہر ہے۔ پورے امتحان کے دوران ہزاروں روپے کا اضافی خرچ غریب گھرانوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہے
  3. تعلیمی نقصان : سفر کی تھکاوٹ، ذہنی دباؤ اور وقت پر نہ پہنچنے کے خوف سے بچوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے

لہٰذا آپ جناب سے پُرزور اپیل ہے کہ طلبہ کے وسیع تر مفاد میں اس فیصلے پر نظرثانی فرمائی جائے اور ایف ایس سی کے امتحانی مراکز کو پہلے کی طرح مقامی سطح پر بحال کیا جائے، تاکہ ہنگرائی، بالاکوٹ اور دیگر دور دراز علاقوں کے بچے سہولت کے ساتھ امتحان دے سکیں

ہمیں امید ہے کہ آپ غریب طلبہ کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہمدردانہ غور فرمائیں گے

العرض
درخواست گزاران
اہلیانِ علاقہ ہنگرائی و بالاکوٹ
بتاریخ : 23 اپریل 2026

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں