Skip to content

حق میں فیصلہ دینے کے لیے آئی فون پرومیکس بطور رشوت طلب۔معاملہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گیا

شیئر

شیئر

پشاور

پشاور ہائی کورٹ میں ایک ہنگامہ خیز درخواست نے عدالتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں قائم ایم ٹی آئی ٹریبونل (MTI Tribunal) کے ایک سینئر رکن، جناب منصور طارق، نے مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر سے اس کے مقدمے میں حق میں فیصلہ دینے کے عوض آئی فون 16 پرو میکس کا مطالبہ کیا!

ذرائع کے مطابق، درخواست براہ راست عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس کو بھیجی گئی، جنہوں نے شکایت کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اُسے باقاعدہ رٹ پٹیشن میں تبدیل کر دیا۔ عدالت نے اس کیس کو 12 جون 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کیا۔

کارروائی کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ کو عدالت میں زبانی نوٹس جاری کیا گیا، جنہوں نے عدالت سے وقت مانگا تاکہ اس سنگین معاملے پر حکومت سے ہدایات حاصل کی جا سکیں۔

عدالت نے چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، اور رجسٹرار ایم ٹی آئی ٹریبونل کو فریق بنایا ہے اور 18 جون 2025 کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ، عدالت نے ایم ٹی آئی ٹریبونل کے چیئرمین کو حکم دیا ہے کہ منصور طارق کو کسی بھی نئے کیس کی سماعت سے فی الفور روک دیا جائے، تاحکم ثانی۔

قانونی ماہرین اس اقدام کو عدلیہ کی شفافیت اور غیر جانبداری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں