Skip to content

بہنوئی کو قتل اور سگے والد،والدہ اور بھائی زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

شیئر

شیئر

تھانہ بالاکوٹ کی حدود سنگڑ میں گزشتہ شب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں گھریلو تنازعے کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد سلیم ولد سلیمان خان سکنہ سنگڑ نے کلہاڑی اور چھری کے وار سے اپنے بہنوئی گل بادشاہ ولد شاہ داد سکنہ نڑاہ کو قتل کر دیا، جبکہ حملے کے دوران اپنے والد محمد سلیمان، بھائی قاری فیضان اور والدہ مسمات (ش) شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نثار کی زیرِ نگرانی ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے بمع ٹیم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتھک محنت اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں