موبائل فون سنیچر وقار ولد نیاز کا تعلق کنڈر بیدادی شنکیاری جبکہ چوری کے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے آمان اللہ ولد گل محمد کا تعلق چارباغ اوگی سے ہے۔ملزمان سے موبائل فونز اور سافٹ وئیر کے لیئے استعمال کیئے جانے والے کمپیوٹر ریکور کرلیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر موبائل کے مالکان کو بلا کرریکور کیئے گئے موبائل فونزڈی پی او آفس میں مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے موبائل سنیچنگ کی وارداتوں کی اطلاعات رپورٹ ہونے پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نامعلوم موبائل سنیچرز کو گرفتار کرنے او ر موبائل فون ریکورز کرکے مالکان کو واپس دلوانے کے لیئے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی۔پولیس نے ٹیکنیکل وسائل سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لا تے ہوئے انتہائی کم وقت میں نہ صرف نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکیا بلکہ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز ریکور کرکے مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔موبائل فونز واپس ملنے پر شہریوں کا پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ضلع کو امن کا گہوارا بنانے کے لیئے اسی طرح دن رات محنت جاری رہے گی میرا ضلع میں موجود تمام جرائم پیشہ افراد خصوصاً منشیات فروش،ٹمبر مافیا اور چور اچکوں کو کلئیر کٹ میسج ہے کہ یا تو وہ ضلع چھوڑ دیں تا توبہ تائب ہوجائیں ضلع مانسہرہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہے۔