Skip to content

چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان

شیئر

شیئر

ڈی پی اوز تھانہ سطح تک معلومات کی رسائی نظام کو مضبوط و موثر بنائیں، ڈی آئی جی ہزارہ

منشیات فروشوں کے تمام نیٹ ورک کے خاتمہ کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر ایسے نیٹ ورک اور اشخاص کی لسٹیں تیار کریں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد(ترجمان ہزارہ پولیس) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی زیر صدارت ایبٹ آباد، ہریپور اور مانسہرہ کے ڈی پی اوز، ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ و دیگر پولیس افسران کی میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ڈی پی اوز نے اپنے ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع میں معلومات کی رسائی کے نظام کو تھانہ کی سطح تک اتنا مضبوط اور موثر بنائیں تاکہ آپکو اپنے ضلع میں ہونے والے تمام واقعات کی مکمل معلومات بروقت ملیں۔ ہزارہ ریجن کے جن اضلاع میں چائنیز و دیگر غیر ملکی ورکرز کام کررہے ہیں اور ترقیاتی پراجیکٹ شروع ہیں انکے سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے ڈی پی اوز ہفتہ وار ان جگہوں کا دورہ کریں اور خود نگرانی کریں۔ چائنیز کی نقل و حرکت کے وقت بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے جائیں اس حوالے سے کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسکے علاوہ اپنے اپنے اضلاع میں حساس مقامات کی بھی سیکیورٹی صورتحال کو موثر بنایا جائے۔ ہزارہ سے منشیات فروشوں کے تمام نیٹ ورک کے خاتمہ کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر ایسے نیٹ ورک اور اشخاص کی لسٹیں تیار کریں اور انکا ہزارہ سے مکمل ختم کیا جائے۔ اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم پولیس چیک پوسٹ اور پیٹرولنگ کو بہتر بنایا جائے اور اس حوالے سے کیے گئے انتظامات کی مکمل تفصیل ریجن آفس کو ارسال کی جائے اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور کمی کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔ ہزارہ میں سیاحتی سیزن شروع ہوچکا ہے اس حوالے سے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے ٹورسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے معلومات و سہولیات سنٹر کے قیام اور بہترین ٹریفک پلان مرتب کیئے جائے۔ قتل اقدام قتل و دیگر جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کیخلاف خصوصی مہم کا آغازکیا جائے اور بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں