Skip to content

ٹریفک پولیس نے چاند رات اور عید کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد .
ٹریفک پولیس نے چاند رات اور عید کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے ۔ہرنو,گلیات, باڑیاں اور دیگر سیاحتی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔گلیات کی جانب رخ کرنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ سہولت اور رہنمائی فراہم کی جائے۔ہر قسم کی چھٹی اور شاباشی ختم کر دی گئی ہے ۔تمام دفتری سٹاف روڈ پر دیگر نفری کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دینےکا پابند ہے ۔مختلف مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن کیمپ لگائیں جائیں گے تاکہ دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی ٹریفک طارق خان کی صدارت میں اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ چاند رات اور عید الفطر کی تعطیلات کے دنوں میں ڈی ایس پیز، انسپکٹرز سمیت 400 کے قریب نفری تعینات کر دی گئی جو سیاحتی مقامات پر دیگر روٹس پر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔عید کے دنوں میں تمام سیاحتی مقامات پر چلان نہیں ہوں گے۔ تاکہ دوسرے شہروں سے آنے والے اچھا تاثر لے کر واپس لوٹیں۔تمام نفری کو سخت ہدایات جاری کئیں گئیں کہ وہ تمام سیاحوں کے ساتھ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اور انہیں ہر ممکنہ سہولت دیں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں