بالاکوٹ: پولیس نے 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بالاکوٹ میں مبینہ زیادتی اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں متاثرہ بچے کے بھائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اس کے چھوٹے بھائی کو بلیک میل کررہا تھا۔ وجہ پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر اسے ورغلا کر ملال بانڈی میں اپنے گھر لے گیا، جہاں کوئی موجود نہیں تھا، اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ مدعی کے مطابق ملزم نے بچے کی تصاویر بھی بنائیں اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
