پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں عباس آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس ہونے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
