Skip to content

سرکاری حج اسکیم: دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

شیئر

شیئر

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج سے دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع ہوگئی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے عازمین 5 سے 20 اکتوبر 2026 تک دوسری قسط جمع کراسکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مقررہ مدت کے اندر دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی، جبکہ منسوخ درخواست کے عازمین کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم ان کے اکاؤنٹ میں واپس کردی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں